واشنگٹن واقعہ: 5 جنوری 2021 کے بم ساز کو پولیس نے حراست میں لے لیا
شائع شدہ تاریخ 05 دسمبر, 2025
اٹارنی جنرل پام بونڈی نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 سال کے ملزم کا نام برائن کول جونیئر ہے اور وہ وڈ برج ورجینیا میں والدین کے ساتھ رہتا ہے۔
حکام نے 5 جنوری کو ملزم کے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی اور ری پبلکن ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کے باہر بم نصب کرنے کی ویڈیو جاری کی تھی اور نشاندہی پر 5 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر رکھا تھا۔ حکام نے دونوں بم ناکارہ بنادیے تھے۔
حکام نے گرفتاری کو 6 جنوری کے حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت قرار دی۔