عبدالمالک بلوچ کا 18ویں ترمیم کے تحفظ پر زور

شائع شدہ تاریخ 06 اگست, 2026
عبدالمالک-بلوچ-کا-18ویں-ترمیم-کے-تحفظ-پر-زور

نیشنل پارٹی کےزیراہتمام کوئٹہ میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتےہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ  اسلام آباد کے سامنے بلوچستان کا مقدمہ رکھا ہے۔

عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ  تجویزکردہ نکات پر عمل درآمد سے بلوچستان کی صورتحال میں بہتری آسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1973 کےآئین، 18 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کو نہ چھیڑا جائے، مزیدصوبے بنانےکےخیال کو ترک کیا جائے۔

عبد المالک بلوچ نے کہا کہ  بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنایا جائے۔