راشن تقسیم کی تصاویر وائرل کرنا ٹھیک نہیں:ثریا ملتانیکر
شائع شدہ تاریخ 18 اپریل, 2020
لیجنڈ گلوکارہ ثریا ملتانیکر نے کہا کہ غریبوں کو راشن دیتے وقت تصاویر بنوا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنا ٹھیک نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ غریب کی عزت نفس کو مجروح کرنے کاکسی کو حق نہیں ہے ملتان : لیجنڈ گلوکارہ ثریا ملتانیکر نے کہا کہ غریبوں کو راشن دیتے وقت تصاویر بنوا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنا ٹھیک نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ غریب کی عزت نفس کو مجروح کرنے کاکسی کو حق نہیں ہے ۔ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ‘میں بنیادی طور پر کلاسیکل سنگر ہوں۔ جن سے ہم نے موسیقی کے اسرار و رموز سیکھے ۔ کلاسیکل اور پاپ میوزک کے جدید دور میں بھی پاکستانی عوام اچھا میوزک سننے کیلئے بے چین رہتے ہیں ۔