دوسرا ٹیسٹ: بنگلادیش کی پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری

شائع شدہ تاریخ 16 مئی, 2026
دوسرا-ٹیسٹ-بنگلادیش-کی-پاکستان-کیخلاف-پہلی-اننگز-میں-بیٹنگ-جاری

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے، 101 رنز پر بنگلا دیش کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں۔

قومی ٹیم میں اذان اویس، شان مسعود، بابر اعظم، عبداللّٰہ فضل، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، خرم شہزاد، ساجد خان، حسن علی اور محمد عباس شامل ہیں۔

آج کے میچ کے لیے امام الحق، شاہین آفریدی اور نعمان علی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بابر اعظم بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہیں۔

سہلٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا کہ اچھا نہیں کھیلیں گے تو سینئر کرکٹرز تنقید تو کریں گے، رضوان اور سینئر پلیئرز نے غلطیاں کیں لیکن وہ آئندہ بہتر کھیل پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ درست تھا۔