حملہ ہوا تو جنگ خطے سے باہر تک پھیل جائے گی، پاسدارانِ انقلاب کا واضح پیغام

شائع شدہ تاریخ 21 مئی, 2026
حملہ-ہوا-تو-جنگ-خطے-سے-باہر-تک-پھیل-جائے-گی،-پاسدارانِ-انقلاب-کا-واضح-پیغام

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ انتباہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے تنازع کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے کو قبول نہ کیا تو وہ اس پر دوبارہ حملے کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے یہ مؤقف اپنایا تھا کہ وہ ایران پر بمباری کی نئی مہم کا حکم دینے کے انتہائی قریب پہنچ چکے تھے، تاہم انہوں نے سفارت کاری کو مزید موقع دینے کے لیے آخری لمحات میں اسے ملتوی کر دیا۔

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے ایک سخت گیر بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن اور اسرائیل اپنی بارہا کی اسٹریٹجک شکستوں سے سبق سیکھنے میں ناکام رہے ہیں اور ایک بار پھر دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر ایران کے خلاف جارحیت کی گئی تو جس علاقائی جنگ کا وعدہ کیا گیا تھا، وہ اس بار خطے کی حدود سے باہر تک پھیل جائے گی۔ ہمارے تباہ کن وار ایسی جگہوں پر ہوں گے جن کا تم تصور بھی نہیں کر سکتے، اور وہ تمہیں ملبے کا ڈھیر بنا دیں گے۔