حسن نواز کے گھر ننھا مہمان — بیٹے کی ولادت پر مبارکباد
شائع شدہ تاریخ 10 نومبر, 2025
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر حسن نواز نے نومولود بیٹے کا نام محمد ابراہیم رکھا ہے۔
واضح رہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی نے شارجہ کے3 ملکی ٹورنامنٹ، ایشیا کپ ، جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں مسلسل خراب کارکردگی کے بعد سری لنکا سیریز کے لیے نوجوان مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز کو ڈراپ کرکے فخر زمان کو شامل کرلیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق حسن نواز کو قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کا ساتواں مرحلہ 11 نومبر سے شروع ہوگا۔