جے ڈی وینس مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ میں بھی امریکی وفد کی قیادت کریں گے، امریکی میڈیا
شائع شدہ تاریخ 15 اپریل, 2026
امریکی ٹی وی کے مطابق جنگ بندی ختم ہونے سے پہلے اگر ایران سے ایک اور میٹنگ طے ہوئی تو اسکی ممکنہ قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے۔
امریکی وفد میں صدر ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر بھی شامل ہوں گے۔
اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے ایران سے بات چیت کا سلسلہ آئندہ دو روز میں بحال ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق جو معاملہ حل طلب ہے اس میں یورینئیم کی افزودگی معطل کرنے کے عمل کا ٹائم فریم بھی شامل ہے۔
امریکا یہ بھی چاہتا ہے کہ ایران کی نیوکلیئر افزودگی سے جڑی تنصیبات کو ختم کردیا جائے اور آبنائے ہرمز پھر سے فوراً کھولی جائے۔