تہران میں کروز میزائل بنانے کے 2 مراکز کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج کا دعویٰ
شائع شدہ تاریخ 25 مارچ, 2026
اسرائیلی فوج کے مطابق فضائیہ نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر ایرانی تنصیبات پر حملے کیے۔
دوسری جانب اسرائیلی دعوؤں پر ایران کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
ادھر عراق کے صوبہ الانبار میں ہونے والے فضائی حملوں کے نتیجے میں 2 عراقی فوجی ہلاک جبکہ فوجی اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ فوجی میڈیکل سینٹر کے قریب پاپولر موبلائزیشن فورسز کے ایک مرکز پر کیا گیا۔