برطانوی وزیراعظم کا قطر میں دفاعی تقویت کے لیے 4 ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا فیصلہ
شائع شدہ تاریخ 06 مارچ, 2026
اپنے ایک بیان میں سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ 4 لڑاکا طیارے ٹائفون کے ساتھ ساتھ اینٹی ڈرونز صلاحیتوں کے حامل وائلڈ کیٹ ہیلی کاپٹر بھی قبرص پہنچ جائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران پر ابتدائی حملوں کا برطانیہ حصہ نہیں بنا، ایران نے خطے کے دیگر ممالک پر حملے شروع کیے تو صورت حال بدل گئی۔
دوسری جانب میئرلندن صادق خان کا کہنا ہےکہ برطانوی وزیراعظم کا جنگ میں شریک نہ ہونا اورعراق جنگ سے سبق سیکھنا اچھی بات ہے۔