ایران کی بحری پالیسی پر ٹرمپ کا ردعمل، ٹول وصولی پر خبردار کردیا

شائع شدہ تاریخ 10 اپریل, 2026
ایران-کی-بحری-پالیسی-پر-ٹرمپ-کا-ردعمل،-ٹول-وصولی-پر-خبردار-کردیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے ٹیکس وصولی پر کہا کہ ایران آبنائے ہرمز سے تیل کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے میں بہت برا کردار ادا کر رہا ہے۔

قبل ازیں ایک ایرانی رکن پارلیمنٹ نے انکشاف کیا تھا کہ تہران بعض جہازوں سے 20 لاکھ (2 ملین) ڈالر وصول کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کا تقریباً 20 فیصد تیل اسی آبنائے سے گزر کر جاتا ہے۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر کوئی باقاعدہ معاہدہ طے نہ پایا تو ایران پر دوبارہ حملے شروع کر دیں گے۔