ایران نے واضح کردیا، لبنان کو جنگ بندی معاہدے سے باہر نہیں رکھا جائے گا
شائع شدہ تاریخ 10 اپریل, 2026
اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے نام لیے بغیر امریکا کو خبردار کیاکہ وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، انہوں نے ساتھ ہی واضح کیاکہ ایران کا اتحادی لبنان سمیت تمام مزاحمتی محاذ جنگ بندی کا کبھی علیحدہ نہ ہونے والا حصہ ہے اور یہی 10 نکاتی تجویز کا پہلا نکتہ ہے۔
ڈاکٹر باقر قالیباف نےکہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف لبنان کے مسئلہ پر عوامی سطح پر اور واضح طور پر زور دے چکے ہیں، اس معاملے سے انکار یا پیچھے ہٹنےکی کوئی جگہ ہی نہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نےکہاکہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی بھاری قیمت ہوگی اور سخت ردعمل آئے گا، باقر قالیباف نے کہا کہ آگ کو فوری طور بجھایا جائے۔
یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے کہا ہے کہ لبنان ایران جنگ بندی معاہدے کا حصہ نہیں ہے اور وہ ایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز کو بھی مسترد کرچکے ہیں اور نئی 10 نکاتی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے تاہم امریکا نے نئی تجاویز کی وضاحت نہیں کی۔