ایران مذاکرات چاہتا ہے مگر قیادت کو عوام کا خوف ہے، ٹرمپ کا دعویٰ
شائع شدہ تاریخ 26 مارچ, 2026
واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے مذاکرات کررہےہیں، ایران بڑی بے تابی سے ڈیل چاہتا ہےلیکن بولنے سے ڈر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت ڈیل کا کہے گی تو اپنے عوام کے ہاتھوں مرے گی، انھیں ہمارے ہاتھوں مرنے کا بھی ڈر ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، ایک اور جنگ بھی جیت رہےہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو ختم کردیا مگر فیک نیوز کو دیکھیں تو لگتا ہے کہ ہم جنگ ہاررہے ہیں۔