ایرانی ہیکرز کا بڑا سائبر حملہ، ایف بی آئی ڈائریکٹر کی ای میلز لیک

شائع شدہ تاریخ 28 مارچ, 2026
ایرانی-ہیکرز-کا-بڑا-سائبر-حملہ،-ایف-بی-آئی-ڈائریکٹر-کی-ای-میلز-لیک

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیکر گروپ ہنڈالا ہیک ٹیم کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کاش پٹیل کی ای میلز، تصاویر اور کچھ دستاویزات حاصل کی گئیں ہیں جبکہ کچھ مواد آن لائن بھی شیئر کیا گیا ہے۔

ایف بی آئی نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم ادارے کا کہنا ہے کہ ہیک ذاتی ای میلز تک محدود ہے، سرکاری ای میل کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

ادارے کا یہ بھی کہنا تھا کہ لیک ہونے والا ڈیٹا پرانا ہے۔ سرکاری یا حساس حکومتی معلومات شامل نہیں ہیں جبکہ خطرات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کر لیے گئے ہیں۔