ایبٹ آباد سکواش کے زیراہتمام جان شیر خان سکواش کمپلیکس میں ایک روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد
شائع شدہ تاریخ 10 جولائی, 2019
ایبٹ آباد خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کی ہدایات پر ایبٹ آباد سکواش کے زیراہتمام ایک روزہ تربیتی کیمپ ایبٹ آباد کے جان شیر خان سکواش کمپلیکس میں لگایا گیا جس میں خصوصی طور پر انٹرنیشنل سکواش پلیئر خالد اطلس خان نے شرکت کی جس میں مجموعی طور پر 20 سے زائد بچوں اور بچیوں نے شرکت کی اور ابتدائی طور پر انہیں فزیکل فٹنس سکل اور شاٹس کے حوالہ سے بتایا گیا۔اس موقع پر سابق ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود اور ابرار شاہ نے خالد اطلس خان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بچوں کو سکلز سکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اسی طرح کے کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمر زمان کی سرپرستی کی بدولت صوبہ بھر اور خاص طور پر ایبٹ آباد میں اچھے سکواش کے کھلاڑی سامنے آئے ہیں اور مزید سلسلہ جاری ہے، امید ہے کہ اسی طرح کے سکواش کے کھلاڑیوں کو آگے آنے کے موقع ملتے رہیں گے اور یہی کھلاڑی مستقبل میں ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔