امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران میں 5 روز کے دوران 1097 افراد ہلاک، جن میں 181 بچے شامل
شائع شدہ تاریخ 05 مارچ, 2026
امریکا میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ کے مطابق ایران پر امریکا اور اسرائیل کی فضائی بمباری کے ابتدائی پانچ دنوں میں 1097 عام شہری شہید ہو چکے ہیں، جن میں دس سال سے کم عمر کے 181 بچے بھی شامل ہیں۔
حقوقِ انسانی کی تنظیم نے بتایا کہ ہفتے کی صبح شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک 1,097 شہریوں کی ہلاکت اور 5,000 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات جمع کی جا چکی ہیں۔
یہ جنگ ہفتے کو بڑے پیمانے پر کیے گئے ان فضائی حملوں سے شروع ہوئی تھی جن میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای سمیت دیگر فوجی اور سیاسی قیادت کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ مزید 880 اموات کی تصدیق اور درجہ بندی کا عمل جاری ہے۔