اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات، امریکی وفد اپنی گاڑیوں میں سفر کرے گا
شائع شدہ تاریخ 10 اپریل, 2026
ایران امریکا مذاکرات کے لیے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کی آمد سے قبل جمعرات کو خصوصی طیارے کی آمد ہوئی۔
خصوصی طیارے سی 15 میں امریکی وفدکیلئے خصوصی گاڑیاں بھی پاکستان پہنچیں۔
بتایا جارہا ہے کہ ان گاڑیوں کو امریکی وفد کی نقل و حرکت کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
امریکا ایران مذاکرات
واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ایران اور امریکا کے مذاکرات آج اور کل اسلام آباد میں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وفود کی سطح پر مذاکرات آج اور اہم مرکزی مرحلہ ہفتے کو ہوگا، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پاکستان آئیں گے۔
دوسری جانب ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کریں گے۔