اسرائیل کا غزہ پر ڈرون حملہ، عرب ٹی وی کا صحافی شہید

شائع شدہ تاریخ 09 اپریل, 2026
اسرائیل-کا-غزہ-پر-ڈرون-حملہ،-عرب-ٹی-وی-کا-صحافی-شہید

اسرائیل نےڈرون حملے سے عرب ٹی وی الجزیرہ کے صحافی محمد وشاہ(Mohammed Wishah) کو شہید کردیا، یہ ڈرون حملہ محمد وشاہ کی گاڑی پر کیا گیا  جس سے گاڑی جل کر تباہ ہوگئی۔

اپنے بیان میں الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک نے کہا کہ وہ الجزیرہ مبشر کے نمائندے محمد وشاہ کو نشانہ بنانے اور قتل کرنے کے گھناؤنے جرم کی شدید مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی ایک نئی اور صریح خلاف ورزی ہے اور یہ صحافیوں کو نشانہ بنانے اور سچ کی آواز کو خاموش کرنے کی مسلسل منظم پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینی صحافیوں کی تعداد 262 ہو گئی ہے۔