گھر کے باہر کھڑی خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا
شائع شدہ تاریخ 14 ستمبر, 2026
تفصیلات کے مطابق لیاقت پور تھانہ سٹی کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مسلح ملزمان نے گھر کے باہر موجود خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ 2 نامعلوم ملزمان گھر کے باہر کھڑی خاتون پر تیزاب پھینک کر موقع سے فرار ہو گئے۔ متاثرہ خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحرّک شروع کر دیا گیا ہے، جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔