گوگل میپس میں نیا کارآمد فیچر متعارف
شائع شدہ تاریخ 13 اگست, 2026
اس میں متعدد فیچرز موجود ہیں جبکہ گوگل میپس میں آپ اہم مقامات کو محفوظ کرسکتے ہیں تاکہ بعد میں وہاں جاسکیں۔
درحقیقت آپ ایسے مقامات کی فہرست بھی مرتب کرسکتے ہیں۔
سیو پلیسز کی لسٹ گوگل میپس کی یو ٹیب میں دیکھی جاسکتی ہے۔
اگر آپ یہ نہیں چاہتے کہ محفوظ مقامات میپ انٹرفیس کو بے ہنگم نہ بنائے تو آپ انہیں چھپا سکتے ہیں، مگر ابھی آپ صرف ایک، ایک کرکے لسٹس کو چھپا سکتے ہیں۔
مگر اب گوگل کی جانب سے اسے آسان بنایا جا رہا ہے اور ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
اس فیچر کے تحت آپ تمام سیو پلیسز کو ایک ساتھ چھپا سکیں گے۔
اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر گوگل میپس کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں دیکھنے میں آیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کے تحت آپ تمام محفوظ مقامات کو ایک لسٹ میں دیکھ سکیں گے۔
اسے آل سیوڈ پلیسز کا نام دیا گیا ہے جس کے ساتھ ہائیڈ آن یور میپ کا آپشن بھی موجود ہوگا، جو اس کے برابر میں موجود تھری ڈاٹ بٹن کو کلک کرنے پر نظر آئے گا۔
جب آپ اس آپشن پر کلک کریں گے تو کنفرمیشن لائن نظر آئے گی جبکہ یہ بھی بتایا جائے گا کہ کس طرح ہر لسٹ کو دوبارہ ری اسٹور کیا جاسکتا ہے۔