گوگل جیمنائی نے بڑا سنگ میل عبور کرلیا، صارفین ایک ارب سے زائد

شائع شدہ تاریخ 12 اگست, 2026
گوگل-جیمنائی-نے-بڑا-سنگ-میل-عبور-کرلیا،-صارفین-ایک-ارب-سے-زائد

گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے ایک ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں یہ اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جیمنائی اس کمپنی کی سب سے تیزی سے ایک ارب سے زائد صارفین کا سنگ میل حاصل کرنے والی سروس بن گئی ہے۔

اس طرح گوگل جیمنائی چیٹ جی پی ٹی کے بعد دوسرا سب سے زیادہ مقبول اے آئی اسسٹنٹ بن گیا ہے۔

سندر پچائی نے عندیہ دیا کہ جیمنائی سے متعلق مزید اپ ڈیٹس کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جن کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 'ایک ارب افراد ہر ماہ جیمنائی ایپ کو استعمال کرتے ہیں اور یہ گوگل کی 14 ویں سروس ہے جس کے صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچی ہے'۔

چیٹ جی پی ٹی نے یہ سنگ میل جون 2026 میں اپنے نام کیا تھا جبکہ جیمنائی نے بھی ڈھائی سال میں ایسا کر دکھایا۔

گوگل کی جانب سے اس ایپ کو 2024 کے شروع میں متعارف کرایا گیا تھا۔

اس حوالے سے ممکنہ طور پر گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم نے کافی مدد فراہم کی کیونکہ وہ متعدد اسمارٹ فونز میں ڈیفالٹ اے آئی اسسٹنٹ کے طور پر موجود ہوتی ہے۔

جیمنائی کی متاثر کن پیشرفت کے باوجود گوگل کو اوپن اے آئی اور انتھروپک سے مضبوط مسابقت کا سامنا ہے۔