گلستان جوہر میں گھر پر ڈکیتی، ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا
شائع شدہ تاریخ 13 اگست, 2026
پولیس کے مطابق ملزمان چاقو سے دروازہ کھول کر فلیٹ میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنایا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ موٹرسائیکل سوار ایک ملزم نے ہیلمٹ پہنا ہے اور دوسرےملزم کا چہرہ واضح ہے ۔
واردات کا مقدمہ شاہراہ فیصل تھانے میں درج کرلیاگیا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔