کمشنر اور ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی کا اڈیالہ جیل کا دورہ
شائع شدہ تاریخ 19 نومبر, 2019
راولپنڈی : کمشنرراولپنڈی ثاقب ظفراورایڈیشنل کمشنرراولپنڈی عقیل خان نے سینٹرل جیل اڈیالہ کااچانک دورہ کیا۔ انہوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ ثاقب نذیرچودھری کے ہمراہ خواتین وارڈ، نوعمر وارڈ،اسیروں کے کچن ،سزائے موت کے سرکلز،سیکیورٹی سیل اوردیگربیرکوں کادورہ کیااوراسیروں کے مسائل سنے ۔