ڈونلڈ ٹرمپ اور اماراتی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
شائع شدہ تاریخ 13 مئی, 2026
اماراتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ اور شیخ محمد بن زايد النہیان نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفونک رابطے میں خطے کے مختلف امور کا جائزہ بھی لیا۔
رپورٹ کے مطابق بات چیت کے دوران امریکی اور اماراتی صدور نے اسٹریٹجک تعاون پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے امریکا اور امارات کے درمیان شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔