ڈنمارک میں فٹبال شائقین کو اسٹیڈیم لانے کی تیاری
شائع شدہ تاریخ 20 اپریل, 2020
ڈنمارک میں شائقین کو اسٹیڈیم میں کیسے بلایا جائے اس متعلق انتظامیہ نے غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈنمارک میں اسٹیڈیم کے باہر پارکنگ میں بڑی اسکرین لگائی جائے گی، جبکہ شائقین گاڑی میں بیٹھ کر ہی میچ سے محظوظ ہوسکیں گے۔ واضح رہے کہ ڈنمارک میں فٹبال اسٹیڈیم پارکنگ میں 2ہزار گاڑیوں کی گنجائش ہے تاہم میڈیا رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے ایک ہزار گاڑیوں کی اجازت دی ہے۔