پولیس منسٹریل سٹاف پروموشن کاپہلاایم پی ڈی ڈی کورس ختم کر دیا گیا
شائع شدہ تاریخ 19 نومبر, 2019
راولپنڈی میں پنجاب پولیس کے زیراہتمام پولیس منسٹریل سٹاف کی پروموشن کیلئے شروع کیاگیاپہلاایم پی ڈی ڈی کورس مکمل ہونے سے پہلے ہی ختم کردیاگیا۔پنجاب پولیس اورہوم ڈیپارٹمنٹ کے مابین ہم آہنگی کے فقدان کے باعث چارماہ پرمحیط کورس کوساڑھے تین ماہ بعد بندکردیاگیا۔ پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئےکورس میں شریک ایک سوکے قریب منسٹریل سٹاف کوواپس گھروں کوبھیج دیاگیا ۔پنجاب پولیس کے زیراہتمام اس سلسلے کاپہلاٹریننگ کورس رواں سال اگست میں پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں شروع کیاگیاتھا ۔4ماہ پرمحیط اس کورس میں شرکت کیلئے صوبہ بھرسے 50اسسٹنٹ اور50جونیئر کلرکس کاانتخاب کیا گیاتھا۔ اس دوران رواں ماہ کے شروع میں اچانک پنجاب مینجمنٹ اینڈپروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داروں نے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیااورانہیں آگاہ کیاگیاکہ پنجاب پولیس نے منظوری لئے بغیرہی یہ کورس کیسے شروع کردیااوربعدازاں ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پراس کورس کوبندکرادیاگیا۔