پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹینا سے شکست
شائع شدہ تاریخ 12 دسمبر, 2025
پہلے مرحلے کے دوسرے سنسنی خیز میچ میں پاکستان کی جانب سے 36 ویں منٹ میں کپتان عماد بٹ اور 45 ویں منٹ میں رانا ولید نے گول اسکور کیے۔
ارجنٹینا کی جانب سے ٹوماس، نکولس اور مائیکا نے ایک ایک گول اسکور کیے۔
پاکستان اپنا تیسرا میچ 13 دسمبر کو نیدرلینڈ جبکہ چوتھا میچ 15 دسمبر کو میزبان ارجنٹینا کے خلاف کھیلے گا۔