پاکستان نے جنوبی افریقا کو ہرا کر ہاکی ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

شائع شدہ تاریخ 29 اگست, 2026
پاکستان-نے-جنوبی-افریقا-کو-ہرا-کر-ہاکی-ورلڈکپ-میں-11ویں-پوزیشن-حاصل-کرلی

ایمسٹلوین میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 11ویں پوزیشن کا میچ کھیلا گیا ، جنوبی افریقا نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے برتری لی۔

دوسرے کوارٹر میں جنوبی افریقا نے ایک اور گول کرکے0-2 کی برتری حاصل کرلی۔

لیکن پھر پاکستان ٹیم نے کم بیک کیا اوپر نیچے 2 گول کرکے برتری کا خاتمہ کردیا ، پہلے افراز نے گول کیا پھر محمد حماد نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

ہاف ٹائم تک مقابلہ 2-2  گول سے برابر رہا۔

تیسرے کوارٹر کے آغاز میں ہی کپتان رانا وحید نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلادی۔ 8  منٹ بعد جنوبی افریقا نے گول کرکے مقابلہ 3-3  گول سے برابر کر دیا۔

کھیل کے اختتام سے 5 منٹ قبل جنوبی افریقا نے پنالٹی اسٹروک پر گول کرکے پھر برتری حاصل کرلی۔میچ کے اختتام کے آخری سیکنڈ میں حماد الدین نے گول کرکے مقابلہ 4-4  گول سے برابر کردیا۔ 

میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جس پر پاکستان نے 3-4 سے کامیابی حاصل کرکے ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا اختتام 11ویں پوزیشن پر کیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ میں 6 میچز کھیلے جس میں2 میچز میں کامیابی حاصل کی ، جبکہ 3 میچز مین شکست ہوئی ، ایک میچ ڈرا ہوا۔