پاکستان ناقابلِ تقسیم ہے، باقی سب انتظامی یونٹس ہیں: خالد مقبول صدیقی

شائع شدہ تاریخ 07 ستمبر, 2026
پاکستان-ناقابلِ-تقسیم-ہے،-باقی-سب-انتظامی-یونٹس-ہیں-خالد-مقبول-صدیقی

حیدرآباد میں یوم دفاع و شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اقتدار ایک جاگیردار سے نکل کر دوسرے جاگیردار کے پاس آکر پھنس چکا ہے، فیصلے جب نہیں آتے تو سڑکوں پر فیصلے ہوتے ہیں اور ایم کیو ایم نے سڑکیں دیکھی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے سامنے یہ فیصلہ ہوجانا چاہیے کہ دھرتی ماں پاکستان ہے جو ناقابل تقسیم ہے، باقی سب انتظامی یونٹس ہیں، ایم کیو ایم 18ویں ترمیم میں اس لیے شریک ہوئی کہ وہ شریک نہ بھی ہوتی تو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ترمیم کرلیتے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل پاکستانیوں کی کوئی قدر نہیں تھی لیکن آج سپر پاورز اپنے مسائل حل کرنے کے لیے پاکستانی فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی طرف دیکھ رہی ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ رکوائی اور آج پاکستان سپر پاور کے ساتھ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر عزت سے بات کرتا ہے۔