پاسداران انقلاب کو دشمن کی سرزمین پر حملوں کیلئے تیار رہنے کا حکم
شائع شدہ تاریخ 13 اگست, 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر مشیر بریگیڈیئر جنرل رضا نقدی نے امریکی میڈیا پی بی ایس کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاسداران کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنی صلاحیت اس قدر بڑھائیں کہ ملکی سرحدوں سے جارحانہ آپریشنز کو دشمن کی زمین تک انجام دیا جا سکے۔
انھوں نے کہا کہ امریکا کا جنگی بجٹ ایران کے دفاعی بجٹ سے 100 گنا زیادہ ہے، مگر دشمن کے تمام 14 مقاصد ناکامی سے دوچار کیے گئے ہیں۔ کسی دشمن ملک کا نام لیے بغیر پاسداران انقلاب کے سینئر مشیر نے کہا ایران کو اس قابل ہونا چاہیے کہ وہ جنگ دشمن کے علاقے تک لے جا سکے اور جارحانہ ڈاکٹرائن کی یہ خصوصیت پوری ہونی چاہیے۔