ٹرمپ کا دعویٰ، ایران تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے
شائع شدہ تاریخ 29 اپریل, 2026
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران چاہتا ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو امریکا آبنائے ہرمز کو کھول دے۔
ٹرمپ کے مطابق ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز فوری کھول دی جائے۔
امریکی صدر نے کہا کہ وہ اپنی قیادت کی صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں ، اور میرا خیال ہے کہ وہ کر لیں گے۔
خیال رہے کہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کی گئی تازہ تجایز قبول کرنے کے حق میں نہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق تہران نے ایک ایسا منصوبہ پیش کیا جس کے تحت آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دیا جائے گا، جبکہ اس کے جوہری پروگرام سے متعلق معاملات بعد کی بات چیت کے لیے چھوڑ دیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں یہ رپورٹ بھی سامنے آئی تھی کہ ایران پر مسلط کردہ جنگ کے 2 ماہ بعد ایل این جی کی پہلی کھیپ آبنائے ہرمز عبور کر کے خلیجِ فارس سے باہر نکل گئی۔
امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے اپنی ایک رپورٹ میں جہازوں کی نقل و حرکت کے ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ’مبارز‘ نامی ٹینکر بھارت کے جنوبی ساحل کے قریب سے گزر رہا تھا۔