ٹرمپ نے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی درخواست پر ایران پر حملے مؤخر کردیے
شائع شدہ تاریخ 22 اپریل, 2026
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ مذاکرات کے اختتام تک جنگ بندی میں توسیع کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کے کہنے پر حملے روکتے ہوئے امریکی فوج کو ناکہ بندی جاری رکھنے کی ہدایات کررہا ہوں۔
اس حقیقت کے باوجود کہ ایران کی حکومت شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ہمیں کہا گیا ہے کہ ایران پر ابھی حملہ نہ کریں، ایران پر حملے روک رہے ہیں تاکہ ایران کے قائدین کوئی تجویز دیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج کو ہدایت کی ہے وہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رکھے اور دیگر تمام معاملات کیلئے تیار رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کو اس وقت تک توسیع دیں گے جب تک ایران کی تجویز پیش نہیں کی جاتیں اور بات چیت کسی نہ کسی طریقے سے مکمل ہوجاتی ہے۔
قبل ازیں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کیلیے ایرانی وفد کے اسلام آباد جانے کا فیصلہ ابھی نہیں ہو سکا۔
ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا تھا کہ امریکی بحری ناکہ بندی، ایرانی جہاز پر قبضے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں پر سخت تشویش ہے، ہم نیک نیتی اور سنجیدگی سے مذاکرات میں گئے لیکن امریکی حکام نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا۔