ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا

شائع شدہ تاریخ 09 مئی, 2026
ٹرمپ-نے-روس-اور-یوکرین-کے-درمیان-3-روزہ-جنگ-بندی-کا-اعلان-کر-دیا

عرب میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران ہر قسم کی فوجی کارروائیاں روک دی جائیں گی جبکہ دونوں ممالک 1، 1 ہزار جنگی قیدیوں کا تبادلہ بھی کریں گے۔

یوکرینی صدر وولودومیر زیلینسکی نے بھی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی تصدیق کر دی ہے۔

دوسری جانب روسی صدارتی معاون یوری اوشاکوف کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ امریکی انتظامیہ کے رابطوں کے بعد طے پایا ہے۔

واضح رہے کہ روس نے پہلے یومِ فتح کی تقریبات کے موقع پر 2 روزہ یک طرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا تاہم اب امریکی کوششوں سے دونوں فریق 3 روزہ جنگ بندی پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری ہیں اور حالات بتدریج بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔