ورلڈکپ میں فرانس کا زبردست کھیل، عراق 3-0 سے شکست کھا گیا

شائع شدہ تاریخ 23 جون, 2026
ورلڈکپ-میں-فرانس-کا-زبردست-کھیل،-عراق-30-سے-شکست-کھا-گیا

فلاڈلفیا کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فرانس کی ٹیم کا پلہ بھاری رہا۔

صرف 14ویں منٹ میں ہی اسٹار کھلاڑی ایمباپے کو گو ل کرنے کا موقع مل گیا جو اُنہوں نے ضائع نہیں کیا۔

دوسری جانب عراق کی ٹیم بھی گول برابر کرنے کی کوشش کرتی رہی لیکن کامیابی نہیں مل سکی۔

پہلے ہاف کے دوران ہی بارش ہوئی ، جب ہاف ٹائم ہوا تو بارش مزید تیز ہوگئی اور موسم خراب ہوگیا جس کے سبب دوسرا ہاف شروع ہونے میں 2 گھنٹے 15منٹ لگے۔

کھیل شروع ہونے پر ایمباپے ایک مرتبہ پھر ایکشن میں نظر آئے اور 54ویں منٹ میں ایک اور گول کردیا، یہ ورلڈ کپ میں اُن کا مجموعی طور پر 16واں گول تھا ، یوں وہ 16 گول کے ساتھ جرمنی کے میرو سلاو کلوزے کے برابر آگئے ہیں۔

فرانس کی جانب سے تیسر ا گول عثمان ڈیمیبلے نے 66 ویں منٹ میں بنایا۔یوں فرانس نے 0-3 سے کامیابی حاصل کرکے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی ۔