نمل میں پشتو مزاحیہ مشاعرہ کا انعقاد
شائع شدہ تاریخ 28 نومبر, 2019
نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) کے شعبہ پاکستانی لینگوئجز کے زیر اہتمام بدھ کو پشتو زبان میں مزاحیہ مشاعرہ کا انعقا د کیا گی اسلام آباد: نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) کے شعبہ پاکستانی لینگوئجز کے زیر اہتمام بدھ کو پشتو زبان میں مزاحیہ مشاعرہ کا انعقا د کیا گیا جسکے مہمان خصوصی عبدالرحیم روغانی تھے ، ڈین لینگوئجز ڈاکٹر سفیر اعوان ، شعرا حیات خان میراوس ، شمشاد نگار، حمید اللہ جان بسمل،شعبہ صدر ڈاکٹر حبیب نواز، ڈائریکٹر ٹیکنیکل کرنل (ر) سہیل خان ، ڈائریکٹرز، صدور شعبہ ،منتظمین میں فرخندہ جبیں، عبدالرئوف، فاروق انجم، قیصر ورک اور عبدالرازق کے علاوہ طلبا کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔