نشہ آور شے کیس، مثبت ٹیسٹ پر نواز کے خلاف تحقیقات کا آغاز
شائع شدہ تاریخ 22 اپریل, 2026
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق محمد نواز کا نشہ آور شےکا ٹیسٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران مثبت آیا تھا، آئی سی سی نے اس حوالے سے پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے۔
ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے معلومات فراہم کرنے کے بعد پی سی بی نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ میں محمد نواز پر ریکریئیشنل ڈرگ (نشہ آور شے) استعمال کرنا ثابت ہوا، پی سی بی محمد نواز کے خلاف تحقیقات سے متعلق آج آئی سی سی کو آگاہ کرے گا۔
خیال رہے کہ محمد نواز ان دنوں پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔