مردان: بھائی کے قتل کا بدلہ، پولیس اہلکار نے گرفتار ملزم کو قتل کردیا

شائع شدہ تاریخ 20 اگست, 2026
مردان-بھائی-کے-قتل-کا-بدلہ،-پولیس-اہلکار-نے-گرفتار-ملزم-کو-قتل-کردیا

پولیس اہلکار نے اپنے بھائی کے قتل میں گرفتار ملزم کو ایس پی آفس کے باہر فائرنگ کا نشانہ بنایا، ملزم نے واردات کے بعد خود کو پولیس کے حوالےکردیا۔

مبینہ قاتل کو جب گرفتار کر کے ایس پی انویسٹی گیشن کے دفتر لایا گيا تو وہاں موجود پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔

ڈی پی او مردان مسعود احمد نے اس موقع پر وہاں موجود دیگر پولیس اہلکاروں کو غفلت برتنے پر معطل کر دیا۔

یاد رہے کہ ملزم کے 18 سالہ بھائی کو دو روز قبل گولی مار کرقتل کیا گیا تھا۔