فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی، ائیر چیف مارشل کی مدت ملازمت میں توسیع کانوٹیفکیشن جاری
شائع شدہ تاریخ 05 دسمبر, 2025
گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کی سفارش پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
اب صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت دفاع نے بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری 5 سال کے لیے ہوگی۔
وزارت عفاع نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی بطور سربراہ پاک فضائیہ مدت میں2 سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
صدر مملکت نے ائیرچیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی مدت ملازمت میں بھی 2 سال کی توسیع کی منظوری دی تھی، اعلامیے کے مطابق ائیر چیف کی توسیع شدہ مدت ملازمت 19مارچ2026 سے شروع ہوگی۔