شاہین آفریدی نے اسلام آباد میں ساتھی کرکٹرز کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا
شائع شدہ تاریخ 19 مارچ, 2026
افطار ڈنر میں لاہور قلندرز کے آنر ثمین رانا اور تمام مقامی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا اور مینجمنٹ کے اراکین بھی افطار ڈنر میں شریک ہوئے۔
واضح رہے اسلام آباد میں لاہور قلندرز کا تین روزہ کنڈیشنگ کیمپ لگایا گیا تھا، کنڈیشنگ کیمپ کا تیسرا روز اسلام آباد میں ہونے والی بارش کی نذر ہو گیا تھا۔
لاہور قلندرز اسکواڈ کے اراکین 23 مارچ کو لاہور میں اکٹھے ہوں گے۔