سرفراز احمد کے گھر بیٹی کی پیدائش
شائع شدہ تاریخ 29 جنوری, 2020
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر کھلاڑیوں، مداحوں اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے انہیں مبارکباد دی ہے۔ https://twitter.com/SarfarazA_54/status/1222172938461437953 گزشتہ روز سرفراز احمد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بڑے بیٹے عبداللّٰه کے ہمراہ اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی جس کو کچھ ہی گھنٹوں میں ہزاروں افراد نے پسند کیا اور مزید شیئر بھی کی۔ سرفراز احمد نے تصویر کے ہمراہ لکھا کہ اللّٰه تعالیٰ نے مجھے بیٹی عطا کی ہے، الحمداللّٰه، ماشاءاللّٰه۔ سرفراز احمد کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر حسن علی، احمدشہزاد، عمر گل، سہیل تنویر اور محمد نواز سمیت متعدد کرکٹرز نے مبارک باد دی اور ان کی بیٹی اور اہلخانہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔