راولپنڈی: تعطیلات میں توسیع واپس لی جائے، پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ
شائع شدہ تاریخ 07 جنوری, 2020
پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ نے اسکولوں کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ کے صدر پروفیسر ابرار کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ اسکولوں میں تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ واپس لیا جائے، سردی کے باعث اسکولز کے اوقات تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔ پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ پڑھائی کے حوالے سے یہ وقت بچوں کے لیے اہم ہے، میٹرک کے امتحانات 22 فرروی سے ہوں گے، تاریخ میں توسیع کی جائے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں سردی کی شدت بڑھنے کے باعث سرکاری و پرائیویٹ اسکولز 12 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔