دورے میں ایرانی اور امریکی حکام کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ہے، اسماعیل بقائی
شائع شدہ تاریخ 25 اپریل, 2026
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ میں پبلک ڈپلومیسی سینٹر کے سربراہ اور ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ وہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں ایرانی وفد اپنے مشاہدات پاکستان کو فراہم کرے گا۔
اسماعیل بقائی کا یہ کہنا ہے کہ امریکا کی مسلط کردہ جارحانہ جنگ کے خاتمے اور خطے میں امن کی بحالی سے متعلق امور پر بات ہوگی۔
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ اس دورے میں پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوگی جس میں پاکستان کی جانب سے جاری ثالثی سے متعلق امور پر گفتگو ہوگی۔