دبئی میں کم عمر سیاحوں کے لئے ویزہ مفت کر دیا گیا
شائع شدہ تاریخ 16 جولائی, 2019
یہ سہولت ہر سال ایک ماہ کیلئے 15 جولائی سے 15 ستمبر تک دی جائے گی،بچوں کے سیاحتی ویزے کے لئے ماں یا باپ کا ساتھ آنا ضروری ہوگا، وفاقی ادارہ براے شہریت وشناخت ابوظہبی متحدہ عرب امارات میں حکام نے نے دبئی کے لیے 18 سال سے کم عمر کے بچوںکے لیے سیاحتی ویزہ مفت جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی ادارہ براے شہریت وشناخت نے والدین کی سہولت کے لئے بچوں کو مفت ویزہ دینے کے احکامات دیے ہیں۔ یو اے ای کی حکومت نے یہ فیصلہ سال جولائی میں کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا جس کے تحت ہر سال ایک ماہ کے لئے یہ سہولت 15 جولائی سے 15 ستمبر تک دی جائے گی۔ بچوں کے سیاحتی ویزے کے لئے ماں یا باپ کا ساتھ آنا ضروری ہوگا۔ وفاقی ادارہ براے شہریت وشناخت نے یہ فیصلہ دبئی میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہی