حمزہ علی عباسی کی گٹا ر پرگانے کی دھن بجاتے ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل
شائع شدہ تاریخ 05 مئی, 2020
معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی گٹارپر ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے گانے کی دھن بجاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے صارفین بے حد پسند کررہے ہیں ۔ 13ویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات کی عکاسی کرتی ترک ڈرامہ سیریل پاکستان میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے اور اس میں شامل گانے کی ایک ویڈیو میوزک بینڈ لیو ٹوئن کے دونوں جڑواں بھائیوں ہارون اور شارون نے سوشل میڈیا پر ریلیزکی جسے دیکھ کر حمزہ علی عباسی متاثر ہوئے اور گٹا راٹھا کر خود بھی گانے کی دھن بجا کر شیئر کردی۔