جرمنی : میوزیم سے اربوں روپے کے زیورات چوری
شائع شدہ تاریخ 26 نومبر, 2019
یورپ میں قیمتی زیورات اور فن پاروں کے سب سے بڑے مرکز سے چور 100 کے قریب قیمتی زیورات اور نوادرات لے اڑے۔ جرمنی میں واقع تاریخی گرین والٹ میں کئی صدیوں پرانے زیورات، نوادرات، فن پاروں کی بنائے ہوئے منی ایچر مجسمے اور دیگر نوادرات رکھے ہیں جسے یورپ کا سب سے بڑا خزانہ بھی کہا جاتا ہے۔ میوزیم انتظامیہ نے اس خزانے کو قیمت سے ماورا قرار دیتے ہوئے صرف اتنا بتایا ہے کہ ان کی مالیت اربوں روپے میں ہوسکتی ہے۔ اس ڈکیتی کو جرمنی کی تاریخ کی سب سے بڑی واردات بھی کہا جارہا ہے، شیشے کی صرف ایک الماری کو توڑ کو زیورات کے تین جوڑے چرائے گئے جو شاہ آگسٹس کے عہد سے تعلق رکھتے تھے۔ واردات کے بعد گرین والٹ کو بند کردیا گیا ہے۔