جان کیری کا ایران جنگ سے متعلق اہم انکشاف سامنے آگیا
شائع شدہ تاریخ 23 اپریل, 2026
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سابق وزیرِ خارجہ جان کیری کا مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایک اہم بیان سامنے آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ ماضی میں امریکا کے 3 صدور ایران سے جنگ کے منصوبے کو مسترد کر چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر جارج بش، بارک اوباما اور جو بائیڈن اسرائیل کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ کے منصوبے کو مسترد کر چکے ہیں۔
یہ تینوں سابق امریکی صدور ایران کے ساتھ جنگ کرنے پر راضی نہیں ہوئے تھے اور معاملے کو پُرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیتے تھے۔