بھارت اپنی اگلی جنگ مقامی ہتھیاروں سے جیتے گا، بھارتی آرمی چیف
شائع شدہ تاریخ 16 اکتوبر, 2019
نئی دہلی بھارتی آرمی چیف بپن راوت اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اپنی اگلی جنگ مقامی طور پر تیار کردہ ہتھیاروں سے نہ صرف لڑے گا بلکہ اس جنگ میں اپنے دشمنوں کو شکستِ فاش دے کر اپنی عسکری برتری ثابت بھی کردے گا . یہ دونوں اعلیٰ اور ذمہ دار بھارتی عہدیداران نئی دہلی میں ’’ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنازئزیشن‘‘ (ڈی آر ڈی او) کی 41 ویں ڈائریکٹرز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے .