برطانیہ، کورونا وائرس کےجعلی ٹیسٹ و دواؤں سے ہوشیار رہیں
شائع شدہ تاریخ 08 اپریل, 2020
برطانیہ کے شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے جعلی ٹیسٹ اور کرشماتی علاج کے نام پر فروخت ہونے والی دواؤں سے ہوشیار رہیں۔ برطانیہ کی میڈیسنز اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی نے کہا ہے کہ وہ ایسے 14 کیسز کی تحقیقات کر رہی ہے جن میں غیر لائسنس شدہ اشیاء کو غیر مجاز ویب سائٹس پر فروخت کیا جا رہا تھا۔ میڈیسنز اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ اب تک کووڈ 19 کے علاج کے لیے کوئی لائسنس والی دوا موجود نہیں ہے۔