بجلی صارفین کے لیے بڑی خبر، ریلیف ختم ہونے کے قریب
شائع شدہ تاریخ 10 اگست, 2026
بجلی کے ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ریلیف کی مدت رواں ماہ ختم ہو جائےگی جس کے بعد ملک بھرکے لیےاگلےماہ سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی ہونےکا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت ملک بھر کے بجلی صارفین کو جنوری سے مارچ 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 67 ارب 17کروڑ روپے سے زائد کاریلیف مل رہا ہے تاہم جون 2026 سے جاری اس ایڈجسٹمنٹ کی تین ماہ کی مدت رواں ماہ اگست میں ختم ہوجائے گی،جس کے بعد اپریل تاجون2026کی ایڈجسٹمنٹ اگلے ماہ سے لاگو ہونے کا امکان ہے۔
اس ایڈجسٹمنٹ کے لیے بجلی تقسیم کارکمپنیوں نے نیپرا میں درخواست جمع کرائی ہے کہ بجلی صارفین پر 23 ارب روپے سے زائد کا بوجھ منتقل کیا جائے جو تقریبا ایک روپے فی یونٹ اضافہ بنتا ہے تاہم سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کتنا اضافہ ہوگا؟یہ فیصلہ نیپرا کرے گا۔