ایرانی فٹبال ٹیم کی ورلڈکپ روانگی سے قبل تہران میں بڑا اجتماع
شائع شدہ تاریخ 14 مئی, 2026
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اجتماع ایران کے دارالحکومت تہران میں انقلاب اسکوائر پر کیا گیا جہاں پر جمع ہزاروں افراد نے ٹیم کے حق میں نعرے لگائے اور کامیابی کی دعائیں کی۔
اس کے علاوہ فٹبال ٹیم کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات بھی ہوئی اور ٹیم نے صدر کو 12 نمبر کی ٹی شرٹ پیش کی۔
اس موقع پر مسعود پزشکیان نے ٹیم سے کہا کہ ایران کی عظمت کے لیے میدان میں پوری توانائیاں استعمال کریں، ایرانی قوم دعاگو ہے کہ ٹیم پوری قوت سے میدان میں اترے اور اعزاز کے ساتھ لوٹے۔
انہوں نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ ٹیم ایران کے فخر اور اتحاد کی علامت بن کر ابھرے گی، ایرانی قوم کو اپنے محنتی سپوتوں پر فخر ہے۔
مزید براں سربراہ ایرواسپیس پاسداران انقلاب ایران نے بھی کہا کہ پوری قوم ہر قدم پر ٹیم کےساتھ ہے۔
یاد رہے کہ فیفا ورلڈکپ اگلے ماہ امریکا ،کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائےگا، ایران فٹبال ٹیم امریکی ریاست لاس اینجلس میں اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 15 جون کو کھیلےگی۔