ایران کے پاس اب بھی موقع ہے، مذاکرات کی میز پر بہترین فیصلہ کرنا ہوگا، ہیگسیتھ

شائع شدہ تاریخ 25 اپریل, 2026
ایران-کے-پاس-اب-بھی-موقع-ہے،-مذاکرات-کی-میز-پر-بہترین-فیصلہ-کرنا-ہوگا،-ہیگسیتھ

پیٹ ہیگسیتھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو اپنا ایٹمی ہتھیاروں کا پروگرام چھوڑنا ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ ڈیل کے لیے ایران کے پاس یہ تاریخی موقع ہے، بال ایران کے کورٹ میں ہے۔ 

امریکی وزیرِ جنگ کا کہنا تھا کہ ایرانی سمندروں کی امریکی ناکا بندی ہر گزرتے دن مضبوط ہو رہی ہے۔

امریکی فوج کے جنرل ڈین کین نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز کی مکمل ناکا بندی پر ہر سطح پر عمل درآمد کر رہا ہے، قبضے میں لیے گئے ایرانی بحری جہاز توسکا کا عملہ محفوظ ہے۔